ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دوسرے مذہب کے نوجوانوں کے ساتھ نظر آنے پر تھپڑ کھانے تیار رہیں۔سوشیل میڈیا پر غیر مسلم لڑکیوں کوزعفرانی بریگیڈ کی کھلی دھمکی

دوسرے مذہب کے نوجوانوں کے ساتھ نظر آنے پر تھپڑ کھانے تیار رہیں۔سوشیل میڈیا پر غیر مسلم لڑکیوں کوزعفرانی بریگیڈ کی کھلی دھمکی

Wed, 03 Jan 2018 21:14:03    S.O. News Service

منگلورو 3؍جنوری (ایس او نیوز)پیلی کولا واٹر پارک میں کالج کے طلباء پر حملہ اور پولیس کی موجودگی میں ہی ایک طالبہ کو تھپڑ مارنے والے زعفرانی بریگیڈ نے اب سوشیل میڈیا پرموڈبیدری کالج کے نام کھلا دھمکی آمیز پیغام پوسٹ کیا ہے کہ اگر وہ دوسرے مذہب کے ماننے نوجوانوں کے ساتھ نظر آئیں گی تو پھر ان کی پیٹائی کی جائے گی۔

"کیسری ویرا"(زعفرانی بہادر)نامی فیس بک صفحے پرکھلے عام یہ پیغام پوسٹ ہوا ہے کہ:"ہم نے پہلے ہی موڈبیدری کالج کی لڑکیوں کو نصیحت کی ہے سمجھایا بجھایا ہے اور وارننگ دی ہے کہ وہ دوسرے مذہب والے نوجوانوں کے ساتھ گھلنے ملنے سے باز رہیں۔ورنہ ہمار ا اگلا قدم تھپڑ مارنا ہوگا۔اب ایک ہی راستہ رہ گیا ہے کہ ایسی لڑکیاں جہاں بھی نظر آئیں گی ان کی پیٹائی کی جائے گی۔"


Share: